اسرائیل کے فلسطین پر وحشیانہ حملے، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا پاکستان کی اعلیٰ سیاسی ومذہبی قیادت سے رابطہ

15 مئی 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے ہفتے کے روز ملک کی اہم سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر شیریں مزاری، سراج الحق، مولانا فضل الرحمان، صاحبزادہ ابو الخیر ، علامہ ساجد نقوی اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت ایم سیاسی و مذہبی قائدین سے  ٹیلفونک رابطہ کیا اور اس اہم ایشو پر انہیں اعتماد میں لینے کے ساتھ اسرائیلی کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف اپنے اضطراب سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے اتفاق رائے سے  16 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی یلغار امت مسلمہ کی غیرت و ایمان پر حملہ ہے ۔صیہونی طاقتوں نے  عالم اسلام کی غیرت وحمیت اور جذبہ ایمانی کو جانچنے کے لیے جو خون کا بازار گرم کر رکھا ہے اس کی اسے بھاری قیمت چکانا ہو گی۔انہوں نے کہا اسلامی برادری کے لیے یہ آزمائش کا وقت ہے۔مسلمانوں کے قبلہ اول کو یہودی تسلط سے آزاد کرانے کے لیے  ہم سب کو ایک ہونا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد اور او آئی سی سمیت اسرائیل کے خلاف اپنا سکوت توڑ کر یہ واضح کریں کہ عالم اسلام کا دفاع انہیں ہر شے پر مقدم ہے۔ان اداروں کی تشکیل اسلامی مفادات کے تحفظ کے لیے تھی ۔ وہ اسلامی ممالک جو مسلم امہ کے نزدیک ایک باوقار اور جرات مندانہ  مقام رکھتے ہیں  ان کے لیے  اپنے اس تشخص کو برقرار رکھنے  یا ثابت کرنے کا اس سے بہتر وقت نہیں ملے گا ۔تاریخ بڑی بے رحم ہے اچھے بُرے تمام کرداروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

انہوں نے اسرائیل کو یہ باور کرایا کہ کہا کہ فلسطین کوئی آسان ہدف نہیں جسے  آسانی سے سر کر لیا جائے۔ آج کا فلسطین جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس اور ایمان کی اس دولت سے مالا مال ہے جسے افرادی برتری سے شکست نہیں دی جا سکتی۔اسرائیل نے  جو آگ بھڑکائی ہے یہ اس کے اپنے سے دامن سے لپٹ کر اسے جلا کر راکھ کا ڈھیر کر دے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree