سو سال قبل آل سعود نے امت مسلمہ سے خیانت کرتے ہوئے آل رسول ؐ کے مقدس مزارات کو جس بے دردی کے ساتھ منہدم کر دیا اس نے عالم اسلام کو سخت رنجیدہ کیا، علامہ مقصود ڈومکی

19 مئی 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آٹھ شوال سانحہ جنت البقیع تاریخ اسلام کا وہ سیاہ دن ہے کہ جس دن آل رسول کے مقدس مزارات کو منہدم کیا گیا جس کے باعث پوری امت مسلمہ آج بھی سوگوار ہے۔انہوں نے کہا کہ سو سال قبل آل سعود نے امت مسلمہ سے خیانت کرتے ہوئے آل رسول کے مقدس مزارات کو جس بے دردی کے ساتھ منہدم کر دیا اس نے عالم اسلام کو سخت رنجیدہ کردیا۔ آل رسول کے مقدس مزارات شعائر اللہ میں سے ہیں جن کی تعظیم ہر مسلمان پر واجب ہے۔ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں آل رسول کے مقدس مزارات پوری امت مسلمہ کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہابی نقطہ نظر کے پیروکار آل سعود نے گزشتہ سو سال میں امت مسلمہ کے ساتھ جو خیانتیں کی ہیں اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ آل سعود نے قبلہ اول بیت المقدس کا سودا کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ جو خیانت کی وہ اس کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے۔ پوری امت مسلمہ کے سامنے آل سعود نے اسرائیل سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور عالمی سامراج کی خدمت کرتے ہوئے امت مسلمہ کے درمیان فرقہ واریت کو ہوا دی۔ آج بھی آل سعود امریکہ کے آگے سجدہ ریز ہے آل سعود کے جرائم کی تاریخ بہت طویل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کا مسلسل یہ مطالبہ رہا ہے کہ ہمیں جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی تعمیر نو کرنے دی جائے۔ سرزمین وحی پر رقص و سرود کی محفلیں جمانے اور بے دینی و بے حیائی کی ترویج کرنے والے آل سعود کی طرف سے آل رسول کے مقدس مزارات کی تعمیر میں رکاوٹ سوالیہ نشان ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree