جب تک جنت البقیع کے مقامات مقدسہ کی ازسر نو تعمیر نہیں کی جاتی تب تک ہر سال اسی طرح سے آواز بلند ہوتی رہے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

19 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے (آج) جمعرات کے روز  8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام،ازواج رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ کے مزارات کا انہدام ایک بدترین عمل ہے جس نے امت مسلمہ کے دلوں کو رنجیدہ کیا ہے۔ جب تک مقامات مقدسہ کی ازسر نو تعمیر نہیں کی جاتی تب تک ہر سال اسی طرح سے آواز بلند ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک صدی قبل سرزمین حجاز پر ظلم و بربریت کا جو سیاہ باب رقم کیا ہے یہ اس خیانت کاری کا تسلسل ہے جو چودہ سو سالوں سے خانوادہ رسول ص اور محبان اہلبیت ع کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے۔آل رسول کو شہید کرکے ان کے مزارات کو مسمار کرنا خارجیوں اور ناصبیوں کے  ہتھکنڈے رہے ہیں۔اسلام کی حقیقی نشانیوں سے نفرت کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلافت عثمانیہ کے ٹکڑے کرنے کے لیے اس وقت کی استعماری طاقت برطانیہ کا ساتھ دینے والوں کے عزائم کسی سے پوشیدہ نہیں۔ لیبیا کی تباہی اور یمن کے خلاف یہ جس خیانت کے مرتکب ہوئے اس پر عالم اسلام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہم سے یہ تقاضہ کرتی ہے کہ مقامات مقدسہ کو شہید اور عالم اسلام سے  خیانت کرنے والوں  کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree