ملک میں کرپشن سے کھربوں روپے لوٹنے والے ہی قانوں ساز اداروں میں بیٹھے احتساب کے خلاف قانوں سازیاں کر رہے ہیں،سید ناصر عباس شیرازی

08 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)بدعنوانی نے ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے کرپشن کی لعنت نے تعمیر وترقی کی راہیں معدوم کر دی ہیں اور عوام کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی میں منصفانہ انداز سے آگے بڑھنے کے مواقع مسدود ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین نے کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچہتر سال میں ملک پر حکومت کرنے والوں نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے بلکہ ایسا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے جس سے پاکستانی معاشرے میں کرپشن کے لیے قبولیت کے جذبات پروان چڑھ چکے ہیں ۔ ملک میں کرپشن سے کھربوں روپے لوٹنے والے ہی قانون ساز اداروں میں بیٹھے احتساب کے خلاف قانون سازیاں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں وسائلِ اور دولت کی تقسیم انتہائی غیر منصفانہ ہے جس سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک سے کئی گنا زیادہ کرپشن ہے اور بدعنوانی میں ملوث طاقتور لوگ قانون کی پکڑ سے ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں جب تک بااثر بدعنوان افراد پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں اور یہ ناسور ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرتا رہے گا لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کے خلاف صرف خوبصورت نعروں سے نہیں بلکہ سختی کے ساتھ عملی اقدامات اٹھانے سے ہی نجات مل سکتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree