وحدت نیوز(جھنگ)مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے زیراہتمام پاراچنار میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر جھنگ کے ایوب چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، آج دھرنے کا دوسرا دن ہے، احتجاجی دھرنے کی قیادت ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین مولانا سید روح اللہ کاظمی نے کی۔ احتجاجی دھرنے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور پاراچنار میں جاری دھرنے کے شرکاء کی حمایت کا اعلان کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا، وفاقی اور صوبائی حکومت ظلم و بربریت پر خاموش ہے، شہداء کی لاشوں کی توہین کی گئی ہے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔