پی ٹی آئی مینڈیٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، حکومت سازی اسی کا حق ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

15 فروری 2024

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال نے کہا کہ ملک میں دو سال سے جو کھیل کھیلا جا رہا ہے سب پریشان رہے۔ جو کچھ ہوا سب کی امیدیں الیکشن سے وابستہ تھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امین ہاوس ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی کی قیادت میں وفد جس میں ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر مولانا غضنفر نقوی، سید تہور عباس، تنویر مہدی، میڈیا کوارڈنیٹر سید توقیر زیدی شامل تھے نے سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی اور ان کے والد کی وفات پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دو سال سے جو کھیل کھیلا جا رہا ہے سب پریشان رہے۔ جو کچھ ہوا سب کی امیدیں الیکشن سے وابستہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک میں دو سال سے جو کھیل کھیلا جا رہا ہے سب پریشان رہے۔ جو کچھ ہوا سب کی امیدیں الیکشن سے وابستہ تھیں۔ ملک کو ایک بند گلی میں لے جانے کی کوشش کی گئی۔

 علامہ احمد اقبال نے کہا کہ الیکشن میں عوام کامینڈیٹ کھل کر چوری کیا گیا۔ پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ مینڈیٹ ملا جسے بھونڈے انداز سے چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی مینڈیٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ عمران خان پی ٹی آئی ملک کیلئے ویژن رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں آزادانہ طور پر آئین پر عمل درآمد کیا جائے۔

 علامہ احمد اقبال نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری اور عوامی حقوق ہمارا مطالبہ تھا۔ پی ٹی آئی سے بہت سے بنیادی نکات پر اتفاق تھا۔ پی ٹی آئی بھاری مینڈیٹ سے جیتی ہے تو وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی اس کا حق ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے وژن سے اتفاق کرتے ہیں، وہ محب وطن ہیں اور ملک کیلئے ڈیلیور کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے ثابت کیا عوام نے ان کے وژن کو قبول کیا۔ پی ٹی آئی کو ہروانے کیلئے پوری حکومتی مشینری استعمال کی گئی۔ غلامی نامنظور ہمارا مشترکہ نعرہ ہے، ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تاکہ آئین کی عملداری ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree