شہدائے یوم القدس کوئٹہ تحریک آزادی فلسطین کے شہید ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

08 اپریل 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں یوم القدس کے شہداء کے ان ورثاء کو سلام جنہوں نے دشمن کے بدترین پروپیگنڈا کے باوجود اپنے شہداء اور زخمیوں کی فداکاری پر فخر کیا۔ آج بھی دانا دشمن تحریک آزادی فلسطین کے خلاف صف آراء ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں شہدائے یوم القدس کی 14ویں برسی کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ ڈویژن اور وارثان شہداء کی جانب سے منعقدہ یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امام بارگاہ نچاری علمدار روڈ میں منعقد ہونے والی تقریب سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد ظاہر ہزارہ و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے یوم القدس تحریک آزادی فلسطین کے شہید ہیں۔ جنہوں نے مسجد اقصٰی کی آزادی کی راہ میں اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ شہادت انبیاء کرام علیہم السلام اور آئمہ ھدٰی کی تمنا ہے اور یہ پاکیزہ انسانوں کے مقدر میں لکھی جاتی ہے۔ مجاہدین اگر کینسر کی بیماری یا روڈ ایکسیڈنٹ میں مر جائیں تو دکھ ہوتا، شہادت وہ خدائی انعام ہے جو خدا کے صالح بندوں اور مجاہدوں کے مقدر میں لکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس کے شہداء کے ان ورثاء کو سلام جنہوں نے دشمن کے بدترین پروپیگنڈا کے باوجود اپنے شہداء اور زخمیوں کی فداکاری پر فخر کیا۔ آج بھی دانا دشمن تحریک آزادی فلسطین کے خلاف صف آراء ہیں۔ مگر مکار دشمن کی میڈیا وار کو خداوند متعال نے ناکام بنا دیا۔ اسرائیل تیزی سے زوال کے راستے پر چل رہا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کی نصرت سے حماس اور غزہ کی فتح مبین کا مشاہدہ کریں گے۔ اس موقع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے جہاد صبر و استقامت کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر علامہ غلام حسنین وجدانی، علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، وارثان شہداء اور تنظیمی کارکنوں کے شہدائے یوم القدس کے مقدس مزار پر حاضری دی اور شہداء راہ حق کو سلام عقیدت پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree