کربلا کا معاشرہ سازی میں کردار کلیدی اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عزاداری ونگ ایم ڈبلیوایم پاکستان

22 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ کی مرکزی شوری کا اجلاس مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی صوبائی صدر وسطی پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، ڈاکٹر افتخار نقوی، سید حسن رضا کاظمی ، اسد علی بلتستانی ، ایڈووکیٹ آصف رضا،  شیخ عمران ، علامہ ظہیر کربلائی، سید حسین زیدی ، ایڈووکیٹ فخر رضوی سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران وکارکنان شریک ہوئے۔اجلاس کے اختتام پر ایک سیمینار بعنوان کربلا شناس معاشرہ کا انعقاد ہوا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی، صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ کربلا کا معاشرہ سازی میں کردار کلیدی اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو تعمیر معاشرہ اور قوموں کی سعادت و خوشبختی میں مختلف جہتوں سے رہنمائی کرتی ہے، عاشورائی و کربلائی افکار پر مبنی افراد اور معاشرے زندگی کے تمام شعبوں میں خوشنودی خدا کے تحت آگے بڑھتے ہیں، صبر و تحمل، ایثار و وفا، جابروں کے سامنے قیام اور رضائے الٰہی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دینا کربلائی سوچ کے حامل افراد کا خاصہ ہوتا ہے، عزم وحوصلے کے ساتھ عدل وانصاف کا قیام عمل بنیادی مقصد ہوتا ہے، جب ایک انسان پر کربلائی فکر غالب آجاتی ہے تو وہ مخلوق خدا کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے اور ان کے لیے زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے امور انجام دیتا ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہماری عبادت ہے اور اس پر کسی قسم کا قدغن قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں عزاداری سید الشہداء امام حسین ع پر عائد رکاوٹیں ختم کر کے عزاداری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ عزاداری سید الشہداء معاشرے میں رواداری کا ذریعہ اور استحکام پاکستان کی ضامن ہے ۔ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر حملہ پاکستان کی اساس پر حملے کے مترادف ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree