وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی کی وفد کےہمراہ نائب قونصل جنرل ایرا ن سے ملاقات، صدر ابراھیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت

22 مئی 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی وفد کے ہمراہ قونصل جنرل ایرا ن لاہورسے ملاقات، صدر ابراھیم رئیسی ورفقاء کی شہادت پر تعزیت۔

وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے وفد کے ہمراہ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں ایرانی نائب قونصل جنرل جناب علی اصغر مغاری سے ملاقات کی اور آیت اللہ سید اہراہیم رئیسی صدر محبوب ملت شہید ایران ، وزیر امور خارجہ امیر عبدالہیان ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ترجمان جناب حجت الاسلام و المسلمین آل ہاشم ، تبریز کے گورنر آغائے مالک رحمتی ، سردار آغائے سید مھدی موسوی کی ناگہانی شہادت پر تعزیت پیش کی ۔اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت بھی کی ۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہادت شہید ابراہیم رئیسی عالم اسلام کے بہت بڑا صدمہ ہے ۔ وزیر امور خارجہ کی شہادت یہ سب عزیزان کے جانے سے خلا ضرور آیا ہے مگر سسٹم جمہوری اسلامی ان شاءاللہ مضبوط سے مضبوط تر ہوگا ۔ آپ اہل ایران نے جو مظلومین جہان کی مدد کی ہے اللہ تعالیٰ نے اس کے صلہ میں ایران اسلامی کو عزت بخشی ہے ۔ ایران خطے کا مضبوط اور مقبول ترین ملک بن چکا ۔ آغائے سید ابرہیم رئیسی غزہ وفلسطین اور مظلومین جہان کی ایک مضبوط ترین آواز تھے ۔ انہوں قرآن کی حرمت کا اس وقت دفاع کیا جب مغرب ممالک میں قرآن کی توہین کی جارہی تھی ۔ آغائے رئیسی نے اقوام متحدہ کے فورم پر قرآن کو چوما اور ان سب کے سامنے قرآن کا دفاع کیا ۔ انہوں نے اسلام کا دفاع کیا ۔ شعاراللہ کا دفاع کیا ۔

ہم آج آپ کے پاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، مجلس علماء مکتب اہلبیت ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور دیگر تنظیموں کے افراد کے ہمراہ وفد کی صورت میں آئے ہیں تاکہ آپ سے تعزیت پیش کرسکیں ۔ ملت پاکستان کی جانب سے آپ عزیزان ، ملت شہید پرور ایران ، خانوادہ شہداء ،رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حضرت امام زمان (عج) کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
ایرانی نائب قونصل جنرل علی اصغر مغاری نے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ان کے ہمراہ وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

وفد میں حسن عارف مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ، افسر رضا خان از آئی او پاکستان ،حسنین جعفر زیدی از آئی او پاکستان ، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے صوبائی صدر علامہ گلزار فیاضی ، علامہ غلام عباس شیرازی , علامہ مظہر اعوان ،علامہ مستحسن کاظمی ،مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری ، نقی حیدر ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ، جناب نجم عباس خان ضلعی صدر لاہور ، آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر لاہور ، رانا کاظم علی نائب صدر لاہور ، نقی مھدی جنرل سیکرٹری لاہور ،آخر میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے قونصلیٹ جنرل جمہوری اسلامی ایران میں مہمانوں کے لئے رکھی گئی تاثرات کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے ۔ دیگر مہمانوں نے بھی تاثرات درج کیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree