جعلی مینڈیٹ کی حامل نام نہاد جمہوری حکومت کے دور میں آزادی اظہار کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے،علامہ مقصودڈومکی

24 مئی 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر صدر عبد الخالق رند جنرل سیکریٹری بنارس خان و دیگر صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے حکومت کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کی حامل نام نہاد جمہوری حکومت کے دور میں آزادی اظہار کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے۔ فارم 47 اور جعلی مینڈیٹ پر قائم حکومت عوام اور عوامی رائے سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے صحافی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادی اظہار اور آئین و قانون کی بالادستی کی علمبردار ہے۔ آئین و قانون کی حکمرانی کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم صف اول کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کے مظلوم طبقات کی آواز ہے مگر حکومت عوام کی آواز اور عوامی رائے سے خوفزدہ ہے۔ اسی لئے سوشل میڈٰیا اور میڈیا پر پابندی لگانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لایا جائے والا (ہتک عزت) قانون پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے کے آئینی حق کے خلاف ہے اور اس قانون کو لوگوں کی آواز بند کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ بل اظہار رائے اور اختلاف رائے کی آزادی کے لئے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما محمد یاسین ہزارہ صدر وحدت یوتھ کوئثہ ڈویژن حیدر علی ہزارہ مولانا نور حسین اندرزگو سرور حسین نور علی ہزارہ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree