ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی کی تنظیمی دورے پر چنیوٹ آمد

04 جون 2024

وحدت نیوز(چنیوٹ) ان دنوں مرکزی سیکرٹری امورتنظیم سازی جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب  بلوچستان ،خیبر پختونخواہ پنجاب ،جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض اضلاع کا تنظیمی دورہ فرما رہے ہیں ۔ ان دورہ جات کا مقصد اضلاع کی موجودہ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لینا اور اضلاع کے صدور اور اضلاع کی کابینہ کے ساتھ ملکر تنظیم سازی کے عمل میں جدت لانا ہے ۔ اور علامہ صاحب کے ابھی تک کیے گئے دورہ جات کافی کامیاب رہے ہیں ۔اور اسی تسلسل کے ساتھ ابھی آگے اضلاع کے وزٹ جاری ہیں ۔3 جون بروز سوموار کو وہ اپنے پنجاب کے دورہ کے دوسرے مرحلہ میں ضلع چنیوٹ پہنچے جہاں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی اور ضلعی کابینہ ، چنیوٹ نے ان کا استقبال کیا ۔

مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے ضلع چنیوٹ میں سب پہلے ضلعی کابینہ اور ڈویژنل مسئول وصوبائی سیکرٹری تنظیم جناب مظہر عباس جعفری کے ساتھ اہم تنظیمی ایشوز پر میٹنگ کی اور انہیں تنظیم سازی سے متعلق اہم نکات سے آگاہ کیا ۔ ضلعی آرگنائزر جناب عمر دراز صاحب  اور مظہر عباس جعفری نے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کو ضلع چنیوٹ اور فیصل آباد ڈویژن کی موجودہ تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی جناب علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب نے ضلع چنیوٹ کی موجودہ تنظیمی صورتحال اور آئندہ کے پروگرامات کی تفصیلات سن کر اطمینان کا اظہار کیا اور تنظیمی پیشرفت کو بہت سراہا اور مزید اس کام میں بہتری لانے کے لئے تجاویز اور ہدایات دیں ۔ اس کے علاؤہ ایک نشست چنیوٹ کے سابقین کے ساتھ بہت عمدہ رہی اور تنظیمی سابقین نے علامہ صاحب کی گفتگو کو بہت سراہا ۔ تنظیم سازی سے ہٹ کر حالات حاضرہ پر بڑی مدلل گفتگو فرمائی ۔

مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی جناب علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب نے چنیوٹ میں ضلعی جنرل سیکرٹری کے بھائی کی ناگہانی وفات کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب بھی کیا ۔ اس مجلس ترحیم میں تنظیمی برادران کے علاؤہ عام لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ علامہ صاحب نے فلسفہ موت وحیات پر خوبصورت گفتگو فرمائی ۔ اور ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع چنیوٹ کے مرحوم بھائی کی بلندی درجات کے لئےاجتماعی دعائے مغفرت بھی کرائی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree