انقلاب اسلامی کی وجہ سے آج تشیع نہ صرف امت مسلمہ کو بلکہ پوری دنیا کو لیڈ کر رہی ہے،علامہ سید احمد اقبال رضوی

07 جون 2024

وحدت نیوز(مشھد مقدس)شھادت جواد آلائمہ امام محمد تقی علیہ السلام اور پینتیس ویں برسی سید روح اللہ الموسوی الخمینی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس موسسہ شھید عارف الحسینی میں مجلس عزا ہوئی. پروگرام سے خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا.

 آقا سیداحمد اقبال رضوی صاحب نے امام خمینی (رضوان اللہ تعالیٰ)کی پینتیس ویں برسی اور شھادت حضرت امام محمد تقی جواد علیہ السلام کے موقع پر امام جواد علیہ السلام کی سیرہ طیبہ جھادی کے پہلو پر تفصیل سے گفتگو فرمائی .  علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اس وقت دنیا  کو دو ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے. حضرت امام خمینی سے پہلے کا دور اور امام راحل کے  بعد کا دور۔

وائس چیئرمین نے فرمایاامام خمینی کا انقلاب ایران کیلئے نہیں بلکہ تمام بشریت کیلئے تھا اور اس سلسلہ میں امام خمینی رضوان اللہ.. نے فرمایا تھا جب تک توحید کا پرچم لا الہ الااللہ پوری دنیا پر نہیں لہراتا تب تک ہمارا جھاد جاری رہے گا ۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا اسلام دین کامل ہے اور اگر دین میں جھاد و مقاومت نہیں تو ایسا  دین صرف افیون ہے۔علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہر امام نے اپنے دور میں ظلم کے خلاف جھاد کیا اور شھید ہوئے اگر ظلم کے خلاف آواز بلند نہ کرتے تو ظالم وجابر حکومت شہید نہ کرتی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس انقلاب اسلامی کی وجہ سے آج تشیع نہ صرف امت مسلمہ کو بلکہ پوری دنیا کو لیڈ کر رہی ہے ۔پروگرام کے شروع میں امام خمینی رضوان اللہ اور شھدائے خدمت کی بلندی درجات کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔

پروگرام کی ابتدا تلاوت قرآن سے کی گئی جس کی سعادت قاری حافظ ادریس نے حاصل کی.برادر شھباز نے منقبت پڑھی۔بہترین اشعار سے معروف شاعر جناب اکبر سرسوی نے دلوں کو گرمایا۔

حجۃ الاسلام مولانا عارف حسین نے امام خمینی رضوان اللہ کی شخصیت پر گففگو فرمائی.جناب برادر محمد عمران نجمی نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree