وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محروم و مظلوم طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے انشاء اللہ انکے حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب صوبائی شوری کے اجلاس کی صدارت علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔
اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی ،نائب صدور سید انعام زیدی، غلام اصغر تقی ،سید ذعیم ذیدی، سید علی رضا بخاری ،عاطف سرانی، حسنین انصاری اور صو بے بھر کے ضلعی صدور موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم موجودہ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں موجودہ بجٹ عوام کے لیے زہر قاتل ہے اس کے اثرات آئندہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کے طوفان کی شکل میں سامنے آئے گا اس لیے فی الفور موجودہ بجٹ تجاویز واپس لے اور عوامی بجٹ بنائے مجلس وحدت اپنی عوامی جدوجہد جاری رکھے گی اور پاکستان میں عوامی جمہور کی بحالی اور آئین پاکستان کی بحالی ہماری جدوجہد کے بنیادی نکات ہیں۔
اس موقع پر ضلعی صدور سید ساجد حسین نقوی، عمر فاروق ایڈووکیٹ، سید شفقت کاظمی، مولانا مظہر حسین ،سید اظہر عباس، مزمل عباس، پروفیسر عابد حسین ،بلال جعفری، نیاز حسین، فخر نسیم صدیقی ،زاہد سوری، اسد عباس، سید ناصر عباس شاہ، الیاس حسین شاہانی، صابر حسین بھٹہ سمیت اراکین صوبائی شوریٰ نے شرکت کی ۔