مولا علی علیہ السلام کی امامت و ولایت دین اور دنیا کی عزت و سربلندی کا باعث ہے،علامہ مقصودڈومکی

26 جون 2024

وحدت نیوز (کوئٹہ)عید غدیر کی مناسبت سے امام بارگاہ آل محمد ہزارہ ٹاؤن میں منعقدہ تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غدیر کے دن اعلان ولایت مولا علی علیہ السلام کے موقع پر تکمیل دین کا اعلان ہوا۔ مولا علی علیہ السلام کی امامت و ولایت دین اور دنیا کی عزت و سربلندی کا باعث ہے۔ غدیر کے دن نظام ولایت و امامت کا اعلان ہوا جو تا قیامت ہر دور کے انسانوں کے لئے راہ نجات ہے۔انہوں نے کہا کہ الہی رہبر کے بغیر انسانی معاشرہ کبھی بھی ہدایت کے راستے پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ ملوکیت اور طاغوتی نظام انسانیت کی توہین ہے جو انسانی معاشرے کے لئے خسارے اور نقصان کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ غدیر اور عاشوراء تشیع کا طرہ امتیاز ہے۔ تشیع کا ماضی کربلا ہے جو اسے ہر دور کی یزیدیت کے مقابلے میں سینہ سپر بناتا ہے جس کی تازہ مثال یمن لبنان اور فلسطینیوں کی استقامت ہے۔ جبکہ غدیر اور وارث غدیر امام مہدی علیہ السلام کی عدل و انصاف پر مبنی عالمی الہی حکومت کا قیام تشیع کے تابناک مستقبل کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام ولایت عصر حاضر میں نظام ولایت فقیہ اور حکومت اسلامی کی صورت میں دنیائے بشریت میں ثقلین یعنی قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کے پاکیزہ نظام کی نورانیت کو پھیلا رہا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ غدیر کا پیغام دنیا پر چھا رہا ہے اور عالمی کفر و استکباری نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ جلد ہی روئے زمین پر صالحین کی حکومت کا خدائی وعدہ سچا ثابت ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree