ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کراچی ڈویژن وعزاداری ونگ کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس، بانیان مجالس وجلوس، ٹرسٹیز، علماءوذاکرین کی شرکت

04 جولائی 2024

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن و عزاداری ونگ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام محرم الحرام و ایام عزا ء کے آغاز کے سلسلے میں قومی مشاورتی اجلاس سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوا۔

مشاورتی اجلاس میں میں شہر بھر سے مختلف قومی وملی تنظیمات کے نمائندہ وفود، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران ، مساجدوامام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، بانیان مجالس وجلوس، پرمٹ ہولڈرز،اسکاوٹس گروپس بشمول مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ سید حسن ظفر نقوی ، صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی ، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری ، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظرعباس تقوی، ڈویژنل صدر علامہ سید بدر الحسنین عابدی، جنرل سیکریٹری علامہ سجاد حاتمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید باقرحسین زیدی، جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، جنرل سیکریٹری پاک محرم ایسوسی ایشن سرور علی، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے صدر مولانا محمد حسین رئیسی، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدرعلامہ نثاراحمد قلندری، بوتراب اسکاؤٹس کے رہنما سید مہدی عباس ، اسکاؤٹس رابطہ کونسل کےسردار علی ، ندیم حیدر، رضا زیدی، مرکزی تنظیم عزاداری کے نائب صدر شاہ عالم زیدی،آئی ایس او کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ڈویژنل وفد ، غازی عباس ٹرسٹ کے اراکین مرتضیٰ عابدی، ثمر عباس ، اختیار امام، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ شبیر الحسن طاہری، مجلس علمائے مکتب اہل بیت سندھ کے نائب صدر علامہ اسحاق قرائتی ،رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری، ذہیر عابدی،ایم ڈبلیوایم کے صوبائی نائب صدر علامہ مختار امامی، کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی، علامہ نشان حیدر ساجدی،مولانا ملک غلام عباس، عزاداری ونگ کراچی کے صدر رضی حیدر رضوی، ذاکر اہل بیت علامہ عوسجہ عاشور رضوی، انجم مرزا، ایم ڈبلیوایم کےتمام اضلاع کے صدور و عزاداری ونگ کے تمام ضلعی صدور، وحدت یوتھ کراچی کے صدر حسن رضا و ٹیم ودیگر قومی ، ملی ، مذہبی وسماجی شخصیات شریک تھیں جنہوں نے اظہار خیال بھی کیا۔

قبل ازاں کانفرنس ہال میں تشریف آوری پر علمائے کرام، ذاکرین عظام، شیعہ رہنماؤں اور شرکاء کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا پرتپاک استقبال کیا اور سینیٹر منتخب ہونے پر ہدیہ تبریک بھی پیش کیا گیا جبکہ جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس شبر رضا نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree