یمن پر اسرائیلی بمباری قابل مذمت ، اسرائیل اور امریکہ ایسے وحشی درندے ہیں جن کا ہدف صرف اور صرف اسلامی ممالک ہیں،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

22 جولائی 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں یمن پر اسرائیلی بمباری کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ ایسے وحشی درندے ہیں جن کا ہدف صرف اور صرف اسلامی ممالک ہیں، جہاں انہوں نے سفاکیت اور بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، اسرائیلی بربریت پر مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی اس غاصب صہیونی ریاست کو عالم اسلام کے خلاف مزید کارروائیوں کا موقع فراہم کر رہی ہے، اگر مسلم حکمرانوں نے ایسے ہی بے ضمیر بن کر اپنے اوپر سکوت طاری کیے رکھا تو بہت جلد اسرائیل کے ہاتھ ان کے گریبانوں تک بھی پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب کتا باؤلا ہو جائے اور کاٹنے کو دوڑے تو پھر وہ دوست دشمن کی تمیز کھو بیٹھتا ہے اور جس پر چاہتا ہے حملہ آور ہو جاتا ہے، اس وقت اسرائیل کی حالت بھی باولے کتے جیسی ہے اور وہ ایک کے بعد ایک مسلم ملک پر جارحیت کرنے پر تلا ہوا ہے، ایسے سرکش دشمن سے نجات کا واحد راستہ اس کا مکمل خاتمہ ہے اور اس وقت جو حالات اسرائیل کے اندر اور وقوع پذیر ہو رہے ہیں یہ اپنے خاتمے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انشاءاللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree