ماہ ربیع الاول اتحاد بین المسلمین کا مہینہ ہے اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد و وحدت ہے،علامہ مقصود ڈومکی

11 ستمبر 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا سہ ماہی اجلاس صوبائی صدر مولانا عبدالحق ہاشمی کی صدارت اورجماعت اہل حدیث کی میزبانی میں الفلاح ریزیڈنشل اسکول کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول حضرت سید الانبیاء ﷺ کی ذات گرامی سے عشق و مودت کے اظہار کا مہینہ ہے جس میں ہم حضور سید الکونین سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم آپ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے۔ ماہ ربیع الاول اتحاد بین المسلمین کا مہینہ ہے اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد و وحدت ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام 12 سے 17 ربیع الاول ھفتہ وحدت منایا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر جاری اسرائیلی ظلم و بربریت پر خاموشی گناہ ہے۔ ہم مظلوم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام 7 اکتوبر طوفان الاقصی کی پہلی برسی کے موقع پر یکجہتی غزہ کانفرنس منعقد کی جائے۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی جانب سے یکجہتی غزہ کانفرنس کے لیے علامہ مقصود علی ڈومکی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں تمام رکن جماعتوں کے اراکین شامل ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree