وارثان شہداء نے انصاف کے لئے ہر ریاستی ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر انہیں کہیں سے انصاف نہیں ملا،علامہ مقصود ڈومکی

19 ستمبر 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد) شہدائے سانحہ شب عاشور جیک آباد کی نویں برسی کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی مسجد و امام بارگاہ باب الحسن کے سید لال شاہ بخاری متولی مرکزی امام بارگاہ سید علی اصغر شاہ خطیب اھل بیت حسین بخش عابدی سید وسیم شاہ و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شب عاشور کے شہداء کا پاکیزہ لہو یزیدیت کی ذلت و رسوائی کا سبب بنا۔ شہداء ہمارے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید کی مثال اس شمع کی طرح ہے جو خود جل کر محفل بشریت کو روشنی عطا کرتی ہے۔ ہم نے شہدائے راہ حق کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو سال گذر جانے کے باوجود سانحہ شب عاشورا جیکب آباد کے شہداء کے خون سے انصاف نہیں کیا گیا۔ وارثان شہداء نے انصاف کے لئے ہر ریاستی ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر انہیں کہیں سے انصاف نہیں ملا۔ پولیس ڈپارٹمنٹ میں موجود کالی بھیڑوں نے دھشت گردوں کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ اجلاس کے بعد مرکزی امام بارگاہ جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree