اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ اب اقوام عالم میں بے نقاب ہو چکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

02 نومبر 2024

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے۔ اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ اب اقوام عالم میں بے نقاب ہو چکا ہے اور عالم مغرب کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے فلسطین کے اندر ہونے والے قتل عام کے بعد بے نقاب ہو چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں مجلس علمائے مکتب اہل بیت صوبہ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ عظمت دین اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیت علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ممتاز عالم دین علامہ سید حسین مدنی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام گزشتہ 13 مہینوں سے اسرائیلی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہیں اپنے ہدف اور اللہ تعالی کی نصرت پر کامل ایمان ہے۔ اسی لئے وہ دشمن کی بربریت اور ظلم کے باوجود بے خوف ہو کر میدان میں کھڑے ہیں۔ اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ اب اقوام عالم میں بے نقاب ہو چکا ہے اور عالم مغرب کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے فلسطین کے اندر ہونے والے قتل عام کے بعد بے نقاب ہو چکے ہیں۔ حقوق بشر، حقوق نسواں، اطفال کے حقوق کے جھوٹے دعویدار فلسطینی بچوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے اپنے دھرے معیار اور خبیث کردار کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر چکے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ کل یہودیوں کو مولا علی علیہ السلام نے خیبر میں عبرت ناک شکست دی تھی اور آج مولا علی (ع) کے پیروکار اسرائیل کے یہودیوں سے نبرد آزما ہیں، اور انشاءاللہ انہیں عبرت ناک شکست دیں گے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کے جنگ زدہ مظلوم شہریوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس مشکل وقت میں اپنے مظلوم بھائیوں کی مالی مدد کریں۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک گیر مہم قابل صد تحسین ہے۔ عوام کو بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ ڈالنا چاہئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree