وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مقامی لان میں دعوت افطارکا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ۔
بعد افطار ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں خرابی حالات کی تمام تر ذمہ داری یورپی ممالک پر عائد ہوتی ہے۔سامراجی قوتوں نے فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کیا یہودیوںکی کالونیاں بنائی گئیں۔انہوں نے کہا اسرائیلی نا جائز وجود پوری دنیا کیلئے خطرہ بنتا جارہا تھا خطہ میں موجود مقاومتی قوتوں حماس، حزب اللہ، انصار اللہ نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ناقابل تسخیر اسرائیل بے ساکھیوں پر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا یورپی ممالک جمہوریت کا جھوٹا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں طوفان اقصیٰ سے پہلے دنیا بھرمیں غزہ بربریت کے خلاف اس طرح احتجاج نہیں ہوا آج یورپی یونیورسٹیز میں احتجاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا غزہ فلسطین پر ہونے والے احتجاجات نے خود یورپی ممالک کی دوغلے جمہوری اصولوں چہرہ بے نقاب کر دیا۔
انہوں نے کہا غزہ فلسطین کی عوام اگر اسرائیل کو تسلیم کر لیتے تو خطہ میں پھر پاکستان بھی نہیں رہتا غزہ کی جنگ مسلم امہ کی جنگ ہے۔مقاومت کے شہداء غزہ فلسطین کہ نہیں بلکہ شہید امت ہیں۔انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی شکست امریکہ و یورپی ممالک کی شکست ہے۔اردن نے اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کی حکومت کو ختم کیا۔مسلم حکمران اسرائیل کو اپنا خدا سمجھ رہے ہیں۔مسلم امہ کی جیت ان کا اتحاد ہے غزہ میں انسانیت کا قتل کرنے والے اسرائیل کے ساتھ چند مسلم حکمران ہیں۔بہت جلد اسرائیل کی حمایت کرنے والے شکست سے دو چار ہوں گے۔انہوں نے کہا شہدائے راہ مقاومت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ملک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔جمعتہ الوداع آنے والے یوم القدس کو پاکستان کے عوام دنیا بھر کیلئے مثالی بنائیں۔
کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز کا کہنا تھا کہ دو عرب مسلمان آپس میں تقسیم ہیں۔دو فیصد یہودیوں نے پوری دنیا پر سامراجیت قائم رکھی ہے۔مشرق وسطیٰ جل رہا ہے۔فلسطین میں یورپی ممالک انسانیت کا قتل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آیت اللہ خامنہ ای عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔مقاومت کی راہ میں شہدائے راہ مقاومت یحییٰ سنوار، سید حسن نصراللہ،ہاشم صفی الدین،اسماعیل ہانیہ نے اپنی عظیم قربانیاں دیں ان کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔کانفرنس سے ایم کیوایم رہنما ،ممبر صوبائی اسمبلی عادل عسکری سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نےبھی خطاب کیا۔
اس تقریب میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی، علامہ مختارامامی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری ودیگر، رہنماپاکستان تحریک انصاف ارسلان خالد و دیگر،رہنما متحدہ قومی موومنٹ وممبرسندھ اسمبلی عادل عسکری وزہیر عابدی، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز و دیگر،پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظ ثقلین و دیگر ، رہنما پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سرباز عبدالرب درانی ،اتحاد ختم نبوت فورم علامہ مرتضی رحمانی، رہنما پاکستان عوامی تحریک ظفر اقبال ، علامہ مفتی داؤد و اراکین جمعیت اہل حدیث پاکستان ، چیئرمین متحدہ علماءمحاذ مولانا امین انصاری ودیگر، مرکزی رہنما شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ ناظرعباس تقوی ویگر، رہنما امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن غیور عباس ودیگر،جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس پاکستان سید شبر رضا، علامہ باقرحسین زیدی ودیگر، رہنماہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان علامہ صادق رضا تقوی ودیگر، رہنما امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ضیاء الحسن ودیگر،رہنما جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان عسکری دیوجانی، حسن صغیر عابدی ودیگر،صدر مجلس ذاکرین امامیہ علامہ نثار احمد قلندری ودیگر صدر،مرکزی تنظیم عزاداری ایس ایم نقی ودیگر، جنرل سیکریٹری مرکزی تنظیم عزامہدی عباس جعفری ودیگر، اراکین انٹرنشنل لاء فورم ،بزرگ عالم دین علامہ مزرا یوسف حسین ، علامہ شیخ محمد سلیم، عالم اہل سنت علامہ طیب شاہ ،علامہ زاہد حسین ، رہنما مجلس علماء مکتب اہل بیت علامہ اسحاق قرائتی ، صدر عزاداری وِنگ سید رضی حیدر ودیگر ،علامہ شبیر الحسن طاہری ، مزمل حسین کاظمی مساجد وامام بارگاہ فیڈریشن ، پیام ولایت فاؤنڈیشن ،علمائے کرام، بانیان مجالس وجلوس، اراکین اسکاؤٹس رابطہ کونسل ، سرور علی ، سردار حسین و اراکین پاک محرم ایسوسی ایشن، ٹرسٹیز، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران، وکلاء، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔