56 اسلامی ممالک کے حکمران اور 70 لاکھ اسلامی فوج کی مجرمانہ خاموشی نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

04 مارچ 2024

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے چک عبدو اور لکھی غلام شاہ پہنچ کر مومنین کرام اور تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے مگر امریکہ اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔ اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 56 اسلامی ممالک کے حکمران اور 70 لاکھ اسلامی فوج کی مجرمانہ خاموشی نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں۔ ہمیشہ کہا گیا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے مگر پاکستانی حکمرانوں اور جرنیلوں کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموشی افسوسناک ہے۔

انہوں نے عام انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کی حمایت اور ووٹ دینے پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی اور اصغر علی سیٹھار نے چک میں زوھیب علی جنا سے ان کی والدہ محترمہ جبکہ لکھی غلام شاہ میں سابق یونٹ صدر عرفان علی مہر سے ان کے والد محترم کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومین کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree