وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےدوسرے مرحلے میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ میں شامل مزید 5اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سال 2019تا2022کیلئے بزرگ عالم دین رفیق شہید قائد علامہ عارف حسینیؒ علامہ سید غلام شبیر بخاری کو مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی، علامہ مقصودڈومکی کو مرکزی ترجمان ،سید حسین شاہ کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات ، ملک اقرارحسین کومرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ اورسابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصرمہدی کو مرکزی سیکریٹری روابط کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں ۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی کابینہ میں نامزدنئے اراکین کوشمولیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ انشاءاللہ تمام اراکین کابینہ پہلےسے زیادہ لگن اور تندہی کے ساتھ ملت تشیع کی خدمت اور ایم ڈبلیوایم کی فعالیت کیلئے اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔