قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی زیر صدارت ذاکرین و خطباء کانفرنس یکم جولائی 2024 کو منعقد ہوگی، علامہ حسن رضا ہمدانی

08 جون 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر برائے امور خطباءو ذاکرین علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ذاکرین و زکر امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات کے حوالے سےاور آئندہ کے لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے ذاکرین و خطبا کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

 انہوںنے کہا کہ ذاکرین و خطبا کانفرنس  سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت قومی مرکز شادمان لاہور میں بروز پیر یکم جولائی 2024 بوقت شام 4 بجے منعقد ہوگی۔

علامہ حسن رضا ہمدانی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل اس ذاکرین و خطبا کانفرنس  میں ملک بھر سے جید خطباء وذاکرین شریک ہوں گے اور اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree