ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کل 8شوال یوم انہدام جنت البقیع پر ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے ہوں گے

11 جون 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر آج 12 جون چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم انہدام جنت البقیع پر احتجاجی مظاہرے ہونگے، 8شوال اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج کے دن مزارات اہلیبیت علیھم السلام انبیائے کرام علیھم السلام و صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مزارات کو منہدم کر کے عالم اسلام اور قلب رسول اللہ ص کو سوگوار کیاگیا۔

 اسی دن کے مناسبت سے ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد اور امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہاہے جس سے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔

جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔ جنت البقیع اہلبیتؑرسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کا مدفن ہے۔آل سعود کی انتہا پسندانہ سوچ نے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا آج اسی سوچ کیخلاف عالم اسلام اسلامی تشخص بچانے کے لئے برسر پیکار ہیں۔

احتجاجی مظاہروں کا مقصد یوم انہدام جنت البقیع کے المنا ک واقعے کے خلاف احتجاج کرنا اور یہ مطالبہ کرنا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے،اور انبیائے کرام، اہلیبیت اطہار علیھم السلام ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کے مزارات کے تقدس کو بحال کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree