الیکشن 2018میں حمایت اور تعاون پر ایم ڈبلیوایم کے مشکورہیں، شیریں مزاری کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات

30 جولائی 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹرشیریں مزاری کی وحدت ہاوس مرکزی سیکرٹریٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی رہنما سیداسد عباس نقوی سے ملاقات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام پہنچایا اور شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018میں تعاون پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انشااللہ مستقبل میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ مل کر ملک سے انتہا پسندی ،کرپشن اقربا ء پروری اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گئے اور باہمی تعلقات کو مذید مضبوط بنائیں گئے ۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈاکڑشیریں مزاری کو سنٹرل سکریٹریٹ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی دراصل مظلوم اور محروم طبقے کی کامیابی ہے پوری قوم کی نظریں عمران خان پر مرکوز ہیں کہ وہ مستقبل میں پاکستان کی داخلہ و خارجہ پالیسی اور معاشی اصلاحات میں کیا تبدیلی لاتے ہیں پاکستان پانچ ارب انسانوں کو ملانے والا دنیا کا اہم ترین ایٹمی ملک ہے ہماری مظبوط خارجہ پالیسی ہی وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ،خود مختاراور بیرونی مداخلت سے پاک پاکستان ہی اصل میں قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے لہذاہمیں دنیا کے تمام ممالک سے برابر اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات بنانے ہونگے ۔دشمن داخلی طور پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ۔ہمیں شدت پسندوں اور مذہب کے نام پر پاکستان کو یرغمال بنانے والوں کیخلاف متحد ہو کر جدوجہد کرناہوگا ۔اسلام امن سلامتی اور بھائی چارے کا دین ہے ہماری اقلیتی برادری ہندو،عیسائی ،سکھ اور دیگر کو کبھی یہ احساس نہیں ہونا چاہئے کہ ہم اقلیت میں ہیں یہ ہمارے پاکستانی بھائی ہیں اور ان کے حقوق کی مکمل پاسداری ہی اصل مسلم طرز حکمرانی ہے لہذا پاکستان دشمنوں کے خلاف متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا ۔اس موقع پر ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید احمد اقبال ،علامہ اعجاز بہشتی ،سید محسن شہریار ،نثار علی فیضی اور مظاہر شگری بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree