ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی 8روزہ دورے پر کل اسکردو پہنچیں گے

14 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اپنے8 روزہ تنظیمی دورے پر کل اسکردو پہنچیں گے، علامہ اعجاز بہشتی ، مظاہر شگری اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، اپنے دورے کے دوران وہ گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ تنظیمی اجلاسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ علامہ امین شہیدی کا 8 روزہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اس دوران گلگت بلتستان کی اہم شخصیات نے ایم ڈبلیو ایم میں اپنی شمولیت کا اعلان کرنا ہے۔ دیگر مصروفیات کے علاوہ اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کریں گے اور سیاسی صورتحال جائزہ لیکر مجلس وحدت مسلمین کی آنیوالے الیکشن میں بھرپور شرکت اور کامیابی کیلئے جدید خطوط پر مبنی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ بلتستان میں قیام کے دوران وہ تمام حلقوں کے دوروں کے علاوہ مختلف طبقات کے وفود، عمائدین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ان کا یہ ہنگامی دورہ علاقے کی سیاسی فضا میں ہلچل پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree