وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی کابینہ میں اراکین کی نامزدگی کے تیسرے مرحلے میں سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی کو سیکریٹری امور تنظیم سازی اور سابق سیکریٹری جنرل صوبہ پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کو مرکزی مسئول دفترنامزدکردیا ہے، واضح رہے کہ سید مہدی عابدی نے گذشتہ تین برس مرکزی کابینہ میں میڈیا کے شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دیں تھیں، ان کی فعالیت اور ٹیم ورک کی بدولت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اس مرتبہ تنظیم سازی کا اہم شعبہ ان کے کاندھوں پر ڈالاہے تاکہ مجلس وحدت کا تنظیمی ڈھانچہ ملک بھر میں مزید مستحکم ہو سکے اور تمام شعبہ جات کی فعالیت مرکز تا یونٹ یقینی بنائی جا سکے ۔جبکہ علامہ عبدالخالق اسدی اس سے قبل صوبہ پنجاب کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی شاندارخدمات مجلس کیلئے پیش کرچکے ہیں اس مرتبہ علامہ اصغر عسکری کے صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب منتخب ہونے کے بعد علامہ عبدالخالق اسدی کو مسئول مرکزی دفتر نامزد کیا گیا ہے ۔