وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سیدناصرشیرازی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ضلع صادق آباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے جاسوس کی گرفتاری سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ہے، اگر پنجاب کو پُرامن اور خوشحال بنانا ہے تو دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کوکیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔ ناصرشیرازی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ شریف برادران کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے بھارتی جاسوسوں کو بے نقاب کیا جائے، بھارتی جاسوسوں جو کھلی چھٹی اور سہولت دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ہندوستانی محبت میں گرفتار ہوچکی ہے ، پاکستان میں غربت کی انتہا ہے لیکن ہمارے حکمران بھارتی جاسوسوں کو ملک میں پال رہی ہے، کلبوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد حکومت کی جانب سے خاموشی معنی خیز ہے ، سیکیورٹی اداروں سے اپیل ہے کہ پنجاب سمیت جس جگہ بھی دہشت گرد اور اُن کے سرپرست موجود ہیں اُن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اُن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بعض ملک دشمن طاقتیں پاک ایران تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہیں، پاکستانی عوام ایران کے ساتھ کسی قسم کی محاذ آرائی کی خواہاں نہیں ہے ۔کچھ طاقتیں ہیں جو ملک کے اندر مخالف فضا سازگار بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔