پیام وحدت کنونشن8 ،9 اور10اپریل اسلام آباد،اراکین شوریٰ مرکزی 19تا2016کیلئےمرکزی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لائیں گے

05 اپریل 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے دوسری تنظیمی دور کےاختتام پر مرکزی کنونشن بعنوان پیام وحدت جامع امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، 8 ،9 اور10اپریل کو منعقدہ اس کنونشن میں ملک بھر سے آنے والے اراکین شوریٰ مرکزی حق رائے دہی کے ذریعےآئندہ تین سال19تا2016کیلئے مرکزی سیکریٹری سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لائیں گے، مرکزی پیام وحدت کنونشن کے چیئرمین اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور روابط اقرار حسین ملک نے وحدت نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کنونشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، مرکزی انتظامی کمیٹی برائے کنونشن کے اراکین علامہ اصغر عسکری ، نثار علی فیضی اور اقرار حسین ملک نے وفدکی صورت میں شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی ،پرنسل جامع عروۃ الوصقیٰ علامہ سید جواد نقوی، پرنسپل جامعتہ الکوثرعلامہ شیخ محسن نجفی اور دیگر اساتیذ، مرکزی صدر آئی ایس او برادر علی مہدی، مرکزی چیئرمین آئی اولعل مہدی خان ، آغا مرتضیٰ پویا، پرنسپل جامعہ محمدیہ سرگودھاسمیت مختلف قومی وملی شخصیات اور تنظیمات کو مرکزی پیام وحدت کنونشن میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اقرارحسین ملک نے کہا کہ مرکزی کنونشن داخلی ملی وحدت کے قیام اور اہدافات کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوگا،تین روزہ یہ کنونشن آٹھ اپریل بروز جمعہ شروع ہوکر دس اپریل بروزاتوار مرکزی سیکریٹری جنرل کے انتخاب اور اعلان پر اختتام پذیر ہو گا۔ جس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ مرکزی، اراکین شوریٰ عالی اور اراکین مرکزی کابینہ شرکت کررہے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree