کوئٹہ میں خودکش حملہ، فوجی جوانوں اور عام شہریوں کی ہلاکت ،علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار افسوس

06 فروری 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔انہیں جب تک عبرتناک انجام سے دوچار نہیں کیا جاتا تب تک ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گر عناصر نے اپنی خفیہ کمین گاہیں بنا رکھی ہیں ۔بھرپور فوجی آپریشن سے ان کو کچلنا ہو گا۔ بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان اور ناقابل بخشش گناہ ہے۔دہشت گردی کے مرتکب درندہ صفت عناصر بے رحمانہ سزاؤں کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا ملک میں بدامنی پھیلا کر وطن عزیز کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا جا رہا ہے۔ملکی معشیت کی مضبوطی اور اقتصادی ترقی کے لیے بھی دہشت گردی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔سیاسی و عسکری قوتوں کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یکساں انداز میں آگے بڑھنا ہو گا۔دہشت گردی کے تدارک اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے ضرب عضب کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے حکومت انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی بجائے دہشت گردی کی سرکوبی کے لے بروئے کار لائے بصورت دیگر یہ قانون اپنی افادیت کھو بیٹھے گا۔علامہ ناصر نے کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree