ہمارے شہداء ہماری عزت ہیں، ان کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے، علامہ اعجاز بہشتی

02 جنوری 2014

وحدت نیوز (کراچی) ہمارے شہداء ہماری عزت ہیں، ہم ان کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے، شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور شہید سید علی شاہ کا بے گناہ خون انشاء اللہ ضرور رنگ لائے گا اور لسانی دہشت گرد دنیا بھر میں تنہائی کا شکار ہوکر رسوا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے مغل ہزارہ گوٹھ کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے شہید ہونے والے بلدیاتی امیدواروں کی مجلس سوئم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء نے اپنے خون کے ذریعے ہمارے لئے راستہ فراہم کیا ہے ، یہ وہ راستہ ہے کہ جس کا مرکز و محور کربلا ہے، انشاء اللہ پاکستان میں بسنے والے تمام شیعان اہل بیت (ع) اپنے شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کربلا کے راستے کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے اور اس راہ میں ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

 

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ پنڈی کے بعد دشمن نے سازش کی ہمیں اہل سنت کے ساتھ دست و گریباں کیا جائے لیکن ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر علماء کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے دہشت گردوں کے عزائم کے آگے قیام کرکے ملت جعفریہ کو میدان میں حاضر رہنے کا درس دیااور یہ ثابت کیا کہ دشمن کی تمام سازشوں کے خلاف پاکستان کے شیعہ و سنی متحد ہیں، جس طرح اہل سنت برادران نے چہلم امام حسین (ع) میں شرکت کرکے تکفیری دہشت گردوں کو مایوس کیا ہے ، اس ہی طرح پاکستان بھر کے شیعہ میلاد النبی (ص) کے اجتماعات میں اپنی شرکت سے تکفیریوں کو مایوس کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree