ایم ڈبلیو ایم لاہور کا اسلام آباد اجتماع کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرنے کا فیصلہ

24 جولائی 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی رابطہ کمیٹی برائے مہدی برحق کانفرنس اسلام آباد کا اجلاس زیر صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی صوبائی آفس وحدت ہاوس پنجاب میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی آفس سیکرٹری سید حسین زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم برائے مہدی برحق کانفرنس 6اگست اسلام آباد تیز کرنے کے حوالے سے مختلف یونٹس، ٹاونز کے دورہ جات کا پروگرام تشکیل دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جمعتہ المبارک کو لاہور کی 35 جامع مساجد کے باہر بمناسبت برسی قائد شہید ؒ آگاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ لگائے جائیں گے اور شیعہ آبادیوں میں ڈور ٹو ڈور شہید قائد کی شخصیت اور برسی کے پروگرام مہدی ؑ برحق کانفرنس اسلام آباد کی اہمیت و افادیت پر مشتمل بروشرز تقسیم کئے جائیں گے۔ 25 جولائی کو وحدت ہاوس پنجاب میں عمائدین لاہور اور برادر تنظیموں کے نمائندگان پر مشتمل گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر سید اسد عباس نقوی کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree