وحدت نیوز(سرگودھا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ واسرائیل کےحوالے سے ضلع سرگودھا سٹی مرکزی امام بارگاہ سات بلاک سے بعد نماز جمعہ ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا حسن امیر ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودھا کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جوپریس کلب پر جا کر اختتام پزیر ہوئی، شرکاء ریلی نے امریکہ اسرائیل اور آل سعود کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حسن امیر نے کہا کہ حکومت پاکستان اگر غیرت مند مسلمان نمائندہ حکومت ہے تو فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ اس کے ہاتھ میں دے ، اسرائیل کو عالم اسلام تسلیم نہی کرتا اس لئیے ال سعود امریکہ و اسرائیل کی گود سے نکل کر یمن فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگین نہ کرے۔