جلوس عزامیں رکاوٹ اور مقدمات کا اندراج،ایم ڈبلیوایم ضلع منڈی بہاوالدین کےوفدکی ڈی پی او فیصل مختار سےملاقات

20 فروری 2018

وحدت نیوز (منڈی بہاوالدین) مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاوالدین کے وفدنے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا مظہر عباس نقوی کی زیر قیادت ڈی پی او منڈی بہاوالدین فیصل مختار کی ملاقات کی، اس ملاقات میں  ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین  مولانا سید رضوان صفدر،سید ثقلین عباس، مراتب علی گوندل ، شبیر حسین گوندل، مولانا اظہر عباس و دیگر موجود تھے ملاقات میں ضلع منڈی بہاوالدین کے جن ضلعی امور پر گفتگو کی گئی ان میں اولا 10 فروری کو بگہ پمپ گاوں میں ہونے والے روایتی 9 سالہ جلوس کو روکنے اور بعد میں بانیان پے مقدمات کے اندراج کا معاملہ زیر بحث آیا جس پے جوابا ڈی پی او فیصل مختار صاحب نے یقین دھانی کروائی کہ بگہ پمپ گاوں میں پیش آنے والے واقع کی مکمل انکوائری کروائی جاے گی اگر یہ جلوس روایتی ثابت ہوتا ہے تو میں مقدمات کو ختم کروا کے جلوس کو بحال کرنے کا حکم دوں گا جس پر وفد نے ڈی پی او صاحب اور ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکنہ تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔

ثانیا جس حساس موضوع کو زیر بحث لایا گیا وہ کالعدم جماعت کے رہنماوں کی بڑھتی ہوئی ضلع بھر میں سرگرمیوں سے متعلق تھا واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کسی بھی کالعدم جماعت کو قانونی طور پر جلسہ جلوس و ریلی کرنے کی اجازت نہ ہے لیکن ضلع منڈی بہاوالدین میں بدنام زمانہ کالعدم جماعت  بنام سنی علماء کونسل کے 4 مارچ کو منڈی بہاوالدین میں ایک جلسہ منعقد کر رہی ہے جس میں کالعدم تکفیری  جماعت  کے سربراہان مدعو ہیں اور شھر بھر میں کالعدم جماعت کی جانب سے تشہیری مہم عروج پر ہے۔

 اس حوالہ سے مولانا مظہر عباس نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے کہا کہ اگر کالعدم جماعتیں اس طرح کی سرگرمیاں کرتی رہیں تو نتیجتا ضلعی امن عامہ کو فرقہ واریت اور لاقانونیت کی صورت میں شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں  لہذا فی الفور ضلعی انتظامیہ اپنی قانونی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ایسی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے فوری ایکشن لے،جس پے ڈی پی او صاحب نے نوٹس لینے کی یقین دھانی کروائی ،آخر میں بگہ پمپ گاوں کے بانیان و مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاوالدین کے ضلعی رہنماوں کی جانب سے تعاون کرنے پر ڈی پی او فیصل مختار صاحب کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree