شہباز شریف بھی بہت جلد میٹروکرپشن میں پکڑے جائیں گے،سید حسن کاظمی

26 فروری 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے  میٹرو منصوبے میں کرپشن کے ریکارڈز بنائےہیں  جو بہت جلد عوام کے سامنے آ جائیں گے۔ ملتان میٹرو سمیت اورنج ٹرین منصوبےمیں کمیشن کھایا گیا اور  عوامی پیسہ لوٹ کر شریف خاندان کے خزانےبھرے گئے جن کا جلد حساب کیا جائے گا۔  شہباز شریف بھی بڑے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہت جلد میٹرو کرپشن اسکینڈل میں دھر لیئے جائیں گے جس طرح سابق نا اہل وزیر اعظم پاناما میں بے نقاب ہوئے۔

سید حسن کاظمی کا کہنا تھا کہ جو شریف خاندان کے خلاف حق گوئی کرے اسے غائب کر دیا جاتا ہے جس کی فیصل سبحان تازہ مثال ہے جس نے شہباز شریف کی کرپشن کے خلاف گواہی دی جس کے بعد اسے غائب کر دیا گیا۔ حسن کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کا خاندان الگ الگ مال بنارہے ہیں جب کہ 14 ارب کی کرپشن کرنے والے احد چیمہ کے لیے ساری بیوروکریسی کو کھڑا کردیا گیا تاکہ اداروں کو کمزور کیا جاسکے جو کہ کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree