وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کابینہ کا اجلاس پنجاب سیکریٹریٹ میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی کی سربراہی میں منعقد ہوا، سید احمد اقبال رضوی نے اراکین کابینہ سے اپنی گفتگو کے دوران کہا خدا کا نام لے کر صدق دل سے ہمت کرکے کمر بند کس کر میدان میں اتر جائیں انشاءاللہ خدا تنہا چھوڑنے والا نہیں ہے اجلاس میں صوبہ پنجاب کے عہدے داران سید حسین زیدی اور سید علمدار زیدی نے بھی شرکت کی جبکہ لاہور کابینہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر نجم خان نے تنظیمی کارکردگی رپورٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو پیش کی، ضلع لاہور کو درپیش مسائل پر سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن ہمدانی نے گفتگو کی دوسری طرف آئندہ کی حکمت عملی اور فعالیت کے موضوعات پر کابینہ کے مختلف اراکین نے گفتگو کی،۔
سیکرٹری یوتھ سجاد نقوی نے جوانوں کی تربیت کے فقدان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں وہی تحریکیں اور قومیں کامیاب ہیں جن کے جوان فعال اور تربیت یافتہ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جوانوں کی فعالیت کو سراہا جائے اور انکی تربیت کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں.سال 2017 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مختلف اضلاع کو کارکردگی رپورٹ کے مطابق مختلف شیلڈز دی گئی تھیں جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن رضا ہمدانی کو حسن کارکردگی شیلڈ پیش کی. اجلاس کے اختتامی مراحل میں سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے ملت کے وقار اور پاکستان کی سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی اور دعائے امام زمانہ کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا گیا.