قائد اعظم اور اقبال کا پاکستان ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کا مشترکہ خواب ہے، مولانا مبارک موسوی

08 جولائی 2018

وحدت نیوز(لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواران برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 127 اور 124 سے جمشید چیمہ اور نعمان قیصر نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی، سیکرٹری سیاسیات پنجاب حسن کاظمی، سیکرٹری جنرل لاہور سید حسن رضا ہمدانی، کوآرڈینیٹر پولیٹکل سیل سید حسین زیدی، نقی مہدی، سجاد نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں جمشید چیمہ اور نعمان قیصر نے ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداران سے حلقے میں انتخابی حمایت کی درخواست کی، جبکہ ملاقات میں حلقے سے متعلق سیاسی حکمت عملی اور ڈور ٹو ڈور الیکشن کیمپین سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران نے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور حمایت اور الیکشن کیمپین ساتھ مل کر چلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف قائد اعظم اور اقبال کا پاکستان حاصل کرنے کے لئے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں، دونوں جماعتوں کی جدوجہد ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے، تاکہ پاکستان کو دنیا میں عظیم ملک بنایا جائے. تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر پنجاب اور سندھ میں مختلف قومی و صوبائی حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک نکال کر پاکستان میں تکفیری اور کرپٹ ذہنیت کو شکست دیں گے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل قریب میں بھی ساتھ چلنے کا عزم کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree