عزاداری پر قدغن کو آئین پاکستان اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں ایم ڈبلیوایم وفدکی سی سی پی او لاہور سے گفتگو

17 ستمبر 2018

وحدت نیوز  (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب ایم ڈبلیو ایم علامہ سید مبارک علی موسوی کی قیادت میں محرم الحرام کے حوالے سے سی سی پی او لاہور سے ملاقات۔ ملاقات میں محرم الحرام میں مجالس و جلوس ہائے عزاء کی فول پروف سکیورٹی اور عزاداروں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ سید مبارک علی موسوی نے سی سی پی او لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی گورنمنٹ میں 10 دنوں میں پنجاب میں ایک ہزار سے زائد بلاوجہ ایف آئی آر درج ہوئیں جبکہ زیادہ تر ایف آئی آرز وقت کی پابندی نہ کرنے پر درج کی گئیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے سی سی پی او سے چادر اور چار دیواری میں مجالس سے متعلق پولیس کی طرف سے کی جانیوالی سختیوں کو عوامی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں ہر شہری کو اپنے اپنے عقیدے کی بنیاد پر اس کے رسومات و عبادات کی انجام دہی کی مکمل آزادی حاصل ہے، انتظامیہ گلی محلوں میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر خاموش جبکہ نواسہ رسول صلی علیہ وآلہ وسلم کی عزاداری کو محدود کرنے میں تلی ہوئی ہے، یہ ہماری بنیادی حقوق پر قدغن ہے، جسے ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے، عزاداری امام مظلوم ہماری شہ رگ حیات ہے، ہم اس پر کسی بھی قسم کی قدغن کو آئین پاکستان اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کے ایما پر عزاداروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کا سدِباب نہ کیا گیا تو ہم اپنا جمہوری، آئینی و قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تکفیری شدت پسندوں کو اب بھی انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے، نئے پاکستان میں ہم ایسے کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں گے اور ان کیخلاف ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم مکتب اہلبیتؑ کے ماننے والے ہیں، ہم ریاستی قوانین اور آئین کو پامال کرنیوالوں کا قانونی و آئینی طور پر محاسبہ کریں گے، انتظامیہ اپنے پرانے متعصبانہ روش ترک کرے اور ہماری عبادات اور رسومات کی ادائیگی میں خلل نہ ڈالے۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے ایم ڈبلیو ایم وفد کو محرم الحرام میں میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے اور گزشتہ معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، سید خرم نقوی، رانا ماجد، ماجد کاظمی، سابق چئیرمین آئی او حسنین جعفر زیدی، افسر رضا خان اور ڈپٹی سیکرٹری لاہور شیخ عمران موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree