پاکستان نے یمن ایشیو پر فریق بن کر ظلم کا ساتھ دیا، علامہ مبارک علی موسوی

04 اکتوبر 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے یمن مخالف ووٹ دینے پر گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ایم ڈبلیوا یم نے انتخابات میں اور اس سے قبل مختلف تحریکوں میں تحریک انصاف سے بیلنس خارجہ پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا تھا ۔ جبکہ پاکستان نے یمن ایشیو پر فریق بن کر ظلم کا ساتھ دیا ہے، جس سے دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان اقوام متحدہ میں دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ دکھاتا ہے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے اور دوسری جانب یمن میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی تحقیقات کے مخالف ووٹنگ میں حصہ لیتا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی دوغلے پن کا شکار ہے جس پر شاہ محمود قریشی صاحب کو وضاحت دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہر فورم پر دنیا کے ہر مظلوم کے حق میں آواز اٹھائی اور اسی طرح ان ایشوز کو اٹھاتے رہیں گے، اور یہی کربلا کا درس ہے۔ علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم چاہے کشمیرکے ہوں ، فلسطین یا یمن کے ہوںہمیں نیوٹرل رہتے ہوئے دنیا کے تمام مظوموں کا ساتھ دینا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree