کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئےایم ڈبلیوایم کے تحت رجوعہ سادات میں مردوخواتین کی احتجاجی ریلی

09 اگست 2019

وحدت نیوز(چنیوٹ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ہندوستانی ریاستی دہشت گردی اور کشمیر کی خود مختاری اور خصوصی حیثیت کے قانون (آرٹیکل 370) کے خاتمے کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج کے موقع پر جامعہ بعثت رجوعہ سادات کے طلباء و طالبات کے اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے۔ واضح رہے کہ کشمیری مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پورے پاکستان میں ریلیاں اور مظاہرے منعقد ہو رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree