وزیراعلیٰ پنجاب غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے وعدے پورے کریں ،علامہ عبدالخالق اسدی

22 نومبر 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو تشویش میں ڈال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال نظر نہیں آ رہیں جس کی وجہ سے بازاروں میں ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا مصنوعی طوفان کھڑا کر کے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے وعدے پورے کریں اور گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا خوردنوش کی کمی بھی ایک قابل تشویش عمل ہے جس پر حکومت ایکشن لے اور عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچایا جائے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں پنجاب حکومت غریب عوام کا احساس کرے گی اور ریاست مدینہ کے دعووں پر عملدرامد کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree