حکومت پاکستان توہین قرآن مجید کے دلخراش واقعےپر فرانس کے ساتھ سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروائے، علامہ عبدالخالق اسدی

11 ستمبر 2020

وحدت نیوز(لاہور)ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر قرآن حکیم کی توہین کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سینٹرل لاہور کا بھرپور احتجاج۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی توہین کے باعث محبان اہل بیت مقیم پاکستان کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں ۔ انسانیت کی فلاح کا دعویٰ کرنے والے فرانس کے دعوے جھوٹے اور کھوکھلے ہیں یہ انسانیت کے جزبات تو مجروح کر سکتے ہیں البتہ انسانیت کی فلاح نہیں کر سکتے ۔

علامہ اسدی نے کہاکہ حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو بلا کر اسکی سرزنش کی جائے اور بتایا جائے کہ کبھی مسلمانوں نے تو کسی دوسرے مزہب کی مقدسات کی توہین نہیں کی تو یہ نام نہاد لبرل حکومتیں ہمیشہ خاتم النبیین پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ ص پر نازل کی گئی الہی کتاب قرآن حکیم کی ہی توہین کیوں کرتے ہیں کیوں دنیا میں بسنے والے سوا عرب مسلمانوں کی توہین برداشت کی جاتی ہے ۔ ان صیہونی حکومتوں کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اس قبیح فعل پر راضی ہیں اور مملکت خداداد پاکستان میں بسنے والے 18 کروڑ مسلمان فرانس کی حکومت کے اس عمل پر سراپا احتجاج ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree