وزیراعلی پنجاب کو میوزیکل کنسرٹ کی بجائے مصوم شہداء کی تصویری نمائش کرانی چاہئے تھی،آفتاب ہاشمی

14 نومبر 2023

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے سنیر نائب  صدر آفتاب علی ہاشمی نے لبرٹی چوک میں حمایت فلسطین ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ میں میں پانچ ہزار مصوم بے گناہ بچوں کی شہادت ہر اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی امت مسلمہ سے غداری کے مترادف ہے، یہ لوگ روزِمحشر کس منہ سے اللہ پاک کے حضور پیش ہونگے۔ آفتاب ہاشمی نے مزید کہا وزیراعلی پنجاب کو لاہور میں میوزیکل کنسرٹ کرانے کی بجائے مصوم شہداء کی تصویری  نمائش منعقد کرنی چاہئے تھی، دوسری طرف اسلام کے نام نہاد علمبردار سعودی عرب کا امریکی  گلوکار کا کنسرٹ اس وقت کروانا جب بیگناہ غزہ میں شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مائیں بہنیں اپنے بھائیوں اور بچوں سے جدا ہو رہی ہیں،  افسوسناک بات یہ ہے کہ عرب حکمرانوں نے او آئی سی میں بھی بے شرمی کا مظاہرہ کیا۔ آفتاب ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان شااللہ بہت جلد آزادی فلسطین کا سورج طلوع ہونے کو ہے اور یہود نصاریٰ تباہ  و برباد ہونے کو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصوم شہداء کی شہادتیں رنگ لائیں گی اور ہماری جہدوجہد علمی طور پر آزادی قدس تک جاری و ساری رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree