ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی شعبہ فلاح وبہود کا اجلاس، صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی کی خصوصی شرکت

06 دسمبر 2023

وحدت نیوز(راولپنڈی)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی زیر صدارت ضلع راولپنڈی کے شعبہ فلاح وبہبود کی میٹنگ ضلعی آفس مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ ضلعی سیکریٹری فلاح وبہبود جناب محمد کاظم بلتی نے شعبہ فلاح وبہبود کی کارکردگی پر صوبائی صدر کو  بریفنگ دی ۔

 اس میٹنگ میں ضلعی صدر ضلع راولپنڈی جناب سید اعوان علی شاہ شیرازی ، نائب صدر جناب ناصر عباس ودیگران موجود تھے ۔ میٹنگ میں شعبہ فلاح وبہبود کی کارکردگی پر غور و فکر کیا گیا اور آئندہ کے لئے شعبے کے لئے مزید بہتری لانے کے لئے تجاویز دی گئیں۔

صوبائی صدر نے شعبہ فلاح وبہبود کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس شعبے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ اس شعبے کو مزید فعال کیا جائے اور ضلعی شعبہ فلاح وبہبود ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جناب محمد کاظم بلتی صاحب ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی صاحب سے بھی ہم آہنگ رہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree