علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین کی زیر صدارت صوبائی شوری کا پہلا آن لائن اجلاس

12 دسمبر 2023

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی شوری کا پہلا آن لائن اجلاس علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں 28 اضلاع میں سے 14 اضلاع کے 15 مسئولین/نمائندوں نے شرکت کی جبکہ 7 صوبائی اراکین اور مرکز سے جناب برادر سید ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی ۔ جن 14 اضلاع کے صدور نے آن لائن اجلاس کو جائن کیا ان کے نام یہ ہیں ۔

جھنگ سے علامہ سید روح اللہ کاظمی ،تلہ گنگ سے سید ضامن عباس شاہ ،چکوال سے سید سید وسیم کاظمی ،ننکانہ سے پیر سید سبط حسن شاہ ،شیخوپورہ سے سید عرفان نقوی ،اوکاڑہ سے سردار ناصر بلوچ ایڈوکیٹ ،لاہور سے برادر نجم عباس خان ،قصور سے چوہدری ضیغم عباس / سید سجاد نقوی ،نارووال سے سید منیر شیرازی ،گوجرانوالہ سے سید مبشر زیدی ،راولپنڈی سے مولانا سید اعوان علی شاہ شیرازی ،مری سے سید حیدر نقوی ،ساہیوال ڈاکٹر صاحب ،اسلام آباد سے اسداللہ چیمہ صاحب نے شرکت کی ۔ صوبائی کابینہ کے برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات، سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم ، سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ،  ، سید انوار زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،جناب مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے پہلے آن لائن اجلاس میں شرکت کی مرکز کی نمائندگی سید  ناصر عباس شیرازی نے کی ۔

 اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس رات ساڑھے نو بجے شروع جبکہ ساڑھے 10 بجے اختتام پذیر ہوا ۔ صوبائی صدر صاحب نے پورے ایجنڈے کے مطابق گفتگو فرمائی اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔الیکشن 2024 پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ آنے والے صوبائی شوری کے اجلاس کی تیاری اور اس میں ضلعی نمائندوں کی شرکت کے حوالے سے صوبائی صدر صاحب وضاحت کے بیان فرمایا ۔ یہ پہلا آن لائن اجلاس تھا اس میں کئی اضلاع کے نمائندے تکنیکی خرابی کے پیش نظر شریک نہ ہوسکے ۔ ان شاءاللہ آگے اس تکنیکی مشکل کو حل کرلیا جائے گا ۔

 سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری نے آخر میں حالات حاضرہ پر گفتگو کی ۔ اور تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا ۔ اجلاس کا آغا ز تلاوت قرآن /حدیث معصوم کیا گیا جبکہ اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا ۔

اجلاس کے صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے مرکزی جنرل سیکرٹری اور تمام اضلاع کے ضلعی مسئولین اور صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree