وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائی شوری کا دوسرا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پنجاب کے 29 اضلاع میں سے 17 اضلاع کے نمائندے شریک جبکہ 10 صوبائی کابینہ کے معزز اراکین نے شرکت کی اس دو روزہ اجلاس میں تمام شریک اضلاع کے نمائندوں نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی پنجاب شوری کے اس اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سلیم عباس صدیقی نے یونٹس کی تشکیل اور فعالیت پر زور دیا اضلاع کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔ اضلاع میں تنظیم سازی کے عمل کو بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ تمام کام صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے جائیں مجلسِ وحدت آنے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی انہون نے کامیاب آذادی فلسطین مارچ کے انعقاد پر صوبہ پنجاب کی کابینہ اضلاع اور عوام کا شکریہ ادا کیا انہوں نے مرکز کے فیصلوں عشرہ تکریم شہداء کے پروگرام یونٹ سطح پر کرنے پر زور دیا ۔