علامہ علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم پنجاب کی کابینہ کا اجلاس، انتخابی حکمت عملی کا جائزہ

18 جنوری 2024

وحدت نیوز(لاہور) جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی آنے والے الیکشن کی صورتحال پر اہم میٹنگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے صدارت کی ۔

میٹنگ میں جناب حاجی مشتاق حسین ورک نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب سید اقبال حسین شاہ نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب،جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب آغا سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،جناب سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم اور ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے شرکت کی ۔ جناب آغا سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے،8 فروری کو ہونے والے متوقع الیکشن کے بارے بریفننگ دی کچھ دنوں تک الیکشن سے متعلق تمام پارٹیوں کی ساری صورتحال واضح ہو جائے گی ۔

سنٹرل پنجاب سے پی پی- 36 سے سید منتظر نقوی /پی پی 172 سے سید فخر حسنین رضوی /پی پی 291سید اظہر عباس /پی پی 93 سے سید منتظر مھدی اور این اے 66 سے سیدمنتظر نقوی مجلس وحدت کے امیداوار ہونگے ۔ جبکہ پی پی 18 سے اسد عباس /پی پی186سے گلزار حسنین /این اے 92 سے سید ظہیر نقوی / این اے 185 سے غضنفر عباس پی ٹی آئی کے متفقہ امید وار ہونگے ۔

 میٹنگ میں صوبائی صدر صاحب نے مرکز اور صوبے کی پالیسی کو وضاحت سے بیان کیا  اورصوبائی کابینہ کے معزز اراکین کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔ انہوں کہا کہ اس سلسلے میں مزیدکوشش اور آگاہی کی ضرورت ہے۔آغا سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیاست نے کہا کہ جس معزز ممبر کو جب بھی پنجاب کے الیکشن سے متعلق جاننےکی ضرورت ہو بندہ حاضر ہے ۔ میں بروز ہفتہ 20 جنوری کو صوبائی آفس لاہور میں مقامی عہدیداروں کی میٹنگ کال کررہا ہوں اور انہیں بھی الیکشن سے متعلق ضروری معلومات فراہم کروں گا ان شاءاللہ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree