ایم ڈبلیوایم خطباء وذاکرین ونگ کے تحت مولاعلی شیرخداؑ کے یوم ولادت کی مناسبت سےسیمینارکا انعقاد،شیعہ سنی اکابرین کا خطاب

22 جنوری 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین خطباء وذاکرین ونگ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد، اس سیمینارکا انعقاد شیر خدا حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیا گیا۔سیمینار میں تمام مذاہب کے رہنماوں نے اظہار خیال کیا۔سیمینار رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن رضا ہمدانی کی زیر صدارت سیمینار میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی ،چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ،پادری عمائنول کھوکھر،حافظ نعمان حامد ،علامہ سید علی اکبر کاظمی،مولانا ظہیر الحسن کربلائی ،سہیل احمد رضا،مفتی سید عاشق حسین ،علامہ قاری خالد محمود،بابا محمد شفیق بٹ ،ڈاکٹر طارق شریف زادہ ،نجم عباس خان جعفری ،مولانا اسلم ندیم نقشبندی ،مفتی شہباز عالم فاروقی، پادری سلیم کھوکھر،سلیم شاکر ،سید جعفر شاہ ،ذاکر سید زوہیب رضا کی شرکت۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ مولا علی علیہ سلام کی ذات ایک استعارہ ہے،آپکی زات کا ہونا ایمان کے مکمل ہونے کی علامت ہے۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مشن ملک کو فرقہ واریت سے پاک کرنا ہے۔جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ہم امن سے نہیں بیٹھیں گے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی  نے وحدت مسلمین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کا پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے،اہل بیت کے ساتھ کسی کا مقابلہ نہیں ہوسکتا۔

پادری عمائنول کھوکھر نے کہا کہ اس طرح کی امن سیمینار کے انعقاد سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکتا ہے جبکہ تمام مکاتب فکر سے منسلک رہنمائوں کا ایک ہی سیمینار میں شریک ہونا ثابت کرتا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم سب کا مقصد امن کا قیام ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree