وحدت نیوز(لاہور)پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ ملک سیاسی بحران کا شکار ہے انتخابات کے بعد 20 دن گزرنے کے باوجود حکومت سازی ممکن نہیں ہو سکی اور ایک دن کی نگران حکومت عوام پر مہنگائی کے بمب پھوڑنے میں مصروف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔ مہنگائی کی اس صورتحال کو دیکھ کر بخوبی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مینڈیٹ چور پارٹیاں غربت کا خاتمہ چاہتی ہوں یا نہ چاہتی ہوں غریبوں کا خاتمہ ضرور چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔