وحدت نیوز(اوکاڑہ) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ڈی پی او اوکاڑہ سے ملاقات اور بصیر پور واقعہ پر اپنی جماعت کا بھرپور موقف اور علاقے کے مومنین عزاداروں کا اہم مطالبہ پیش کیا ۔
جناب طارق عزیز سندھو ڈی پی ضلع اوکاڑہ نے سب سے پہلے صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جناب علامہ علی اکبر کاظمی اور ان ہمراہ وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بڑے کھلے دل کے ساتھ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی سے کہا کہ آپ اپنا موقف بیان فرمائیں اور ساتھ ہی کہا کہ میں خود حیران ہوں کہ ساڑے چھ سو مقامات پر مجالس اور عزاداری کے پروگرام منعقد ہوئے اور ہمارے جوانوں نے دن رات حتی کہ رات کے ایک دو بجے تک آپی ڈیوٹیاں سر انجام دیں ۔
بصیر پور گل شاہ کے بارے جو رپورٹ مجھے ملی اس میں یہ تھا کہ یہ خاندان دو حصوں میں تقسیم ہوا ہے ایک نے پہلی محرم کی مجلس کو رکوایا کہ ان کے پاس لائسنس نہیں اگرچہ وہ مجلس چار دیواری کے اندر ہورہی تھی ۔ اس کے بعد دس محرم الحرام کو ان کے کزنز نے ان کا کے جلوس کے جو دو مرحلوں پر مشتمل ہے ۔ ایک حصہ کا جلوس طے ہوگیا جبکہ دوسرا جہاں تعزیہ اور ذوالجناح 500 میٹر کا فاصلہ طے کر کے اختتام پذیر ہوتا ہے ۔ اس کو اس بنا پر رکوایا کہ جلوس کے لائسنس میں تعزیہ کا ذکر ہے جبکہ ذوالجناح کا ذکر نہیں ہے ۔
یہ دو خاندانوں کا مسئلہ ہے ہمیں درمیاں رکھا ہوا ہے ۔ البتہ ہمارے ڈی ایس پی سرکل بصیر پور نے جو ذوالجناح اور مقدسات کے بارے الفاظ استعمال کیے اس کی میں اس ڈی ایس پی کی جانب سے پہلے معذرت چاہتا ہوں ۔ اسے ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے ۔
ہمارے ایس ایچ او کی وردی پھاڑی گئی اس کو بہت زیادہ زدوکوب کیا گیا مگر ہم نے ایف آئی آر نہیں کاٹی ہم نے صرف وائلشن جلوس روٹ کی کاٹی ہے ۔
جس پر علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا ڈی پی او صاحب ہم آپ کے پاس ڈی ایس پی جس نے گالیاں دیں اور ایس ایچ او جس نے سادات خواتین پر تشدد کیا ان کے خلاف محکمانہ کارروائی اور انہیں وہاں سے ٹرانسفر کرنے کے لئے حاضر ہوئے ہیں ۔ میرے ساتھ جناب سید حسن رضا کاظمی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب ڈاکٹر سید افتخار نقوی صوبائی عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب سید انوار زیدی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ۔ جناب علامہ سید فخر عباس شاہ صاحب صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پنجاب، جناب فرزند علی چہچھر صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پنجاب ،جناب ناصر عباس ایڈووکیٹ ضلعی صدر مجلس وحدت ضلع اوکاڑہ ،جناب ابوذر ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ ، جناب ڈاکٹر اسرار ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع ساہیوال اپنی تین رکنی ضلعی کابینہ کے ہمراہ اور جناب برادر رضا صاحب میڈیا پرسن مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ، موجود ہیں ۔
ہمارا آپ سے بس یہی پہلا اور آخری مطالبہ ہے ۔ اس واقعہ سے پورے ملک کے عزاداروں میں تشویش پائی گئی ہے ۔ ہماری قیادت بہت بابصیرت ہے ۔اس نے ہمیشہ امن رواداری کا درس دیا ۔اور ہم چاہتے ہیں صاف شفاف تحقیقات ہوں اگر اس ایشو میں ہماری طرف سے کوتاہی ہوئی ہے توہم معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں ۔ اس واقعہ کی ویڈیو موجود ہیں اور سارے حقائق سامنے ہیں کہ متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے یہ غفلت ہوئی ہے ۔
بس ہمیں آپ سے انصاف چاہیے جس پر ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ آئیں ایک چھ رکنی کمیٹی بناتے ہیں کمیٹی کا سربراہ بھی آپ نامزد کردیں اور ہمیں 15 دن کی مہلت دیں اس کمیٹی کی رپورٹ جو بھی فیصلہ کر کے بنائیں مجھے منظور اور اس کو لاگو کرنے کے پابند ہونگے ۔
مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے افراد پر مشتمل تین رکنی کمیٹی اناوس کردی گئی تین افراد اوکاڑہ انتظامیہ کے منجھے ہوئے افسران پر مشتمل ہوگی ،صوبائی صدر نے اپنی طرف سے کمیٹی کے افراد کے ناموں کا مشاورت کے بعد اعلان کیا ۔
جناب سید انوار زیدی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب علامہ سید فخر عباس شاہ صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل ، جناب محمودالحسن ایڈووکیٹ (مومنین کی نمائندگی کریں گے) اور تین دیگر اوکاڑہ انتظامیہ افسران پر مشتمل ہوگی ۔
جناب سید انوار زیدی صاحب اس تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہونگے ۔
آخر میں ڈی پی او صاحب نے جناب سنیٹر قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لئے اپنی نیک خواہشات اظہار کیا ۔اور کہا کہ میں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور دلی طور پر احترام کرتا ہوں ۔ میرا سلام ان کی خدمت پہنچائیے گا ان شاءاللہ ۔